Saturday, March 9, 2019

پی ایس ایل سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی راہیں کھل رہی ہیں: انگرام

کراچی کنگز کے نائب کپتان کولن انگرام
کراچی کنگز کے نائب کپتان کولن انگرام نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی راہیں کھل رہی ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کولن انگرام نے کہا کہ پاکستان آکرکرکٹ کھیلنے کی بہت خوشی ہے، اپنی ٹیم کوکامیابی دلانے کی کوشش کروں گا، ہمارا بہترین کمبی نیشن ہے،ہم اچھی کارکردگی دکھانے کیلیے پُرعزم ہیں، پاکستان میں کرکٹ کا جنون ہے۔

کولن انگرام نے کہا ہے کہ پی ایس ایل بڑا ایونٹ بن چکا جب کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی راہیں کھل رہی ہیں تاہم کوشش ہوگی کہ کراچی میں بڑی اننگز کھیلوں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2tWz2Pc

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times