Friday, March 22, 2019

ڈی جی آئی ایس پی آر کا یوم پاکستان پریڈ کے پروموز کے شرکاء سے اظہار تشکر

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے یوم پاکستان پریڈ کے پروموز کے شرکاء سے اظہار تشکر کرتے ہوئے قومی مہم میں تعاون پر میڈیا کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈایریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم پاکستان پریڈ کے پروموز کے شرکاء سے اظہار تشکر کرتے ہوئے پروموز میں شرکت پر تمام پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ قومی مہم میں تعاون پر میڈیا کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ، “ہم سب کی آواز ۔۔ پاکستان زندہ باد”۔

یاد رہے آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے پروموز جاری کیے گئے ، ان پروموز میں فنکاروں ، کھلاڑیوں اور میڈیا نمائندہ گان ، پاکستانیوں، سیاستدانوں کی جانب سے پاکستان زندہ باد کے پیغامات شامل کیے گئے تھے۔

آئی ایس پی آر نے تئیس مارچ کا ترانہ “ہردل کی آواز پاکستان” جاری کیا تھا، جس میں دشمن کو پیغام دیا جارحیت کیخلاف پوری قوم متحد ہے اور تحریک پاکستان کے کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا تھا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2unUJrF

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times