Friday, March 22, 2019

23 مارچ ہماری ملی تاریخ کا عظیم دن ہے، اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان
یوم پاکستان کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ 23 مارچ ہماری ملی تاریخ کا عظیم دن ہے، آج کے دن مسلمانانِ ہند نے اپنی منزل کا تعین کیا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہوچکا ہے، ہمیں اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں کشمیری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں، آج کے دن ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کو ہرگز نہیں بھولنا۔

عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے غیور عوام سے بھرپور اظہاریکجہتی کرتے ہیں، کشمیری عوام کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم پاکستان نے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی حمایت جاری رکھیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Ot6uGJ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times