
وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سندھ خصوصاً کورونا صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، گورنر سندھ نے کورونا پر وزیر اعظم کے وژن اور کامیاب حکمت عملی کو سراہا۔
ملاقات میں کےالیکٹرک کے معاملات پر بھی گفتگو ہوئی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم کو لوڈ شیڈنگ سے متعلق آگاہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا کہ کراچی میں بجلی کامسئلہ فوری حل کیا جائے۔
عمران خان نے کے الیکٹرک سے متعلقہ معاملات کے حل کے لیے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر، معاون خصوصی برائے پاور ڈویژن شہزاد قاسم اور گورنرسندھ کوالیکٹرک انتظامیہ سے ملاقات کرنے کی ہدایت کی تاکہ مسائل کا حل ممکن بنایا جا سکے۔
خیال رہے کراچی کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کو سخت اذیت میں مبتلا کردیا ہے اور طلب اور رسد میں فرق کے باعث اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چھ سے دس گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2BVneEw
0 comments: