
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے پر شدید مایوسی ہوئی ہے۔
پاکستان میں خوشحالی واپس آئے تو ایسے اقدام کا جواز بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ہمارے پاس عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے وسائل نہیں ہیں، یہ اقدام اٹھانا ناقابل دفاع ہے۔
پنجاب اسمبلی کی جانب سے اراکین اسمبلی، وزراء خصوصاً وزیراعلیٰ کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا فیصلہ سخت مایوس کن ہے۔ پاکستان خوشحال ہوجائے تو شاید یہ قابلِ فہم ہو مگر ایسے میں جب عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی وسائل دستیاب نہیں، یہ فیصلہ بالکل بلاجواز ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 14, 2019
I am extremely disappointed by decision of Punjab Assembly to raise pays & privileges of MPAs, Ministers & esp CM. Once prosperity returns to Pak such a move cld be justified, but now, when we do not have resources to provide basic amenities to all our people, this is untenable
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 14, 2019
واضح رہے کہ گزشتہ اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور کیا گیا جس کے بعد اراکین اسمبلی کی تنخواہ اور مراعات 83 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ روپے ہو گئی ہے۔
بل کے مطابق بنیادی تنخواہ 18 ہزار سے بڑھا کر 80 ہزار روپے کر دی گئی ہے جبکہ ڈیلی الاﺅ نس ایک ہزار سے چار ہزار روپے، ہاﺅس رینٹ 29 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے ہو اور یوٹیلیٹی الاﺅنس 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2u66fYD
0 comments: