
ساحل سمندر پر ساڑھے پانچ ہزار مربع گز زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیس میں نیب نے سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال سمیت گیارہ افراد کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق ریفرنس سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کو آگاہ کردیا ہے، جس پر عدالت نے دو مئی کو ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ریفرنس دائر کرنے کیلئے معاملہ ہیڈ کوارٹر بھیج دیاہے،واضح رہے کہ سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال نے اپنے دور میں بلڈر کو کثیرالمنزلہ عمارت تعمیرکرنے کی غیرقانونی اجازت دی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Cf6kxp
0 comments: