Thursday, March 14, 2019

مارچ کا مہینہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کونہیں مٹاسکتی،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمودحیات نے کہا ہے کہ مارچ کا مہینہ انتہائی اہم ہے،دنیاکی کوئی طاقت پاکستان کونہیں مٹاسکتی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے جامعہ کراچی میں پاکستانیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے گھرجلائے جاتے ہیں، پاکستانیت کانفرنس کو ہم کشمیر لے کر جائیں گے، انہوں نے کہاکہ سچ اورجھوٹ کی ایک یلغارہے، ہمیں انتشارمیں پھنسایا جارہا ہے۔

آج سوشل میڈیا کا دور ہے اس لئے نیشنل ازم کو ابھارنے کی ضرورت ہے،جنرل زبیرمحمود نے کہا کہ پاکستان کی بات شروع ہی قائداعظم محمد علی جناح ؒ سے ہوتی ہے۔ پاکستان کا جھنڈا نوجوان نسل کے ہاتھ میں ہے، پاکستا ن کا بننا ایک جدوجہد کا نتیجہ ہے، پاکستان کا آئیڈیا سب سے مضبوط نظریہ ہے ۔

جنرل زبیرمحمود حیات نے کہا کہ قوم کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، ہم نے غلطیوں سے سیکھاہے اپنی اقدارپرفخرکریں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HDkb4v

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times