Sunday, March 24, 2019

صوبہ بلوچستان میں مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد بچے جاں بحق

صوبہ بلوچستان میں مکان کی چھت گرنے سے ماں سمیت 6 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں
صوبہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ماں سمیت 6 بچے جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث ہرنائی کے علاقے زندہ پیر میں گھر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگیا، ماں اور 5 بچے جاں بحق جبکہ 2 سال کی بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔

ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ کے مطابق افسوس ناک حادثہ شدید بارش کے بعد لینڈسلائیڈنگ سے پیش آیا جس کے نتیجے میں گھر کا ایک کمرہ مکمل طور پر ملبے تلے دب گیا۔

عظیم جان دمڑ کہنا ہے کہ لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال ہرنائی منتقل کردیا گیا ہے جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2WkLzbq

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times