
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل اوسی کی تتہ پانی ، جنڈرت اور گرم چشمہ سیکٹرمیں شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی ، بلااشتعال فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں، پاک فوج نے دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔
ترجمان کا کہنا ہے پاک فضائیہ اور پاک نیوی ہوشیار اور مستعد ہے۔
گذشتہ روز جس وقت گرفتار بھارتی پائلٹ کو واہگہ پر بھارتی حکومت کے حوالے کیا گیا، عین اسی وقت بھارتی فوج نے اپنی سطحی سوچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے تین مقامات پر شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تھی۔
بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال گولہ باری سے ایک پاکستانی شہری شہید جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے تھے، اس کے علاوہ کھوئی رٹہ سیکٹر، سماہنی سیکٹر، راولاکوٹ میں تتہ پانی اوردرہ شیخان پر گولہ باری کی، جس سے مزید تین افراد زخمی ہوئے تھے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Xsw4j7
0 comments: