تعمیرات کے بارے میں ٹاسک فورس کے چیئرمین ضیغم رضوی نے ملک میں پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے حوالے سے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔
آج پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیس لاکھ گھر ملک کے دیہی علاقوں میں تعمیر کئے جائیں گے۔
ضیغم رضوی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات،سعودی عرب، ملائیشیا اور قطر نے وزیراعظم ہاوسنگ سکیم میں سرمایہ کاری کےلئے گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی بنک نے سکیم کے لئے تکنیکی معاونت فراہم کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان گھروں کی تعمیر کےلئے ملک بھر میں مختلف مقامات کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2DKBb5h
0 comments: