
نیب خیبرپختونخوا نے اختیارات کے ناجائز استعمال پر ڈائریکٹر آرکیالوجی اینڈ میوزم عبدالصمد کوگرفتار کرلیا۔
احتساب بیورو خیبرپختونخوا کو بدعنوانی کے حوالے سے شکایت موصول ہوئی۔
جس پرنیب نے باقاعدہ تحقیقات کا آغازکردیا، تحقیقات کے دوران انکشاف ہواکہ قواعد وضوابط کیخلاف ورزی کرتے ہوئے ملزم عبدالصمدنے دیگرساتھیوں کی ملی بھگت سے مختلف آرکیالوجی سائٹس پربھرتیاں کی تھیں۔
قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوامذکورہ سکینڈل میںمزیدتحقیقات کررہی ہے۔
جس میں مزیدگرفتاریوں کا امکان ہے،جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے ملزم عبدالصمد کو احتساب عدالت میں آج پیش کیاجائیگا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2BEgG9Q
0 comments: