Wednesday, May 12, 2021

ٹک ٹاک ایک بار پھر فیس بک کو ٹکر دینے کے لیے تیار

ٹک ٹاک ایک بار پھر فیس بک کو ٹکر دینے کے لیے تیار

مختصر ویڈیو شیئر کرنے والی ایپ ٹک ٹاک ایک بار پھر فیس بک کو ٹکر دینے کے لیے تیار ہے۔یورپ میں ٹک ٹاک کے ذریعے اشیا کی خریدوفروخت کی آزمائش شروع کر دی ہے۔ اس بار دونوں کمپنیوں کے درمیان آن لائن شاپنگ پر مقابلہ ہوگا۔

ٹک ٹاک نے یورپ کے مشہور برانڈز کے ساتھ مل کر طریقہ کار پر کام شروع کر دیا ہے۔تاکہ صارفین ایپ کے اندر ہی اشیا خرید سکیں۔

فی الحال آن لائن شاپنگ کا فیچر محدود افراد کو ہی ٹک ٹاک پر دستیاب ہے۔ جن افراد کو یہ فیچر دستیاب ہے ان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ میں متعدد کمپنیوں کی مصنوعات اور ان کی قیمتیں نظر آتی ہیں۔

ٹک ٹاک کی ملکیت رکھنے والی کمپنی بائیٹ ڈانس کو توقع ہے کہ مارکیٹ میں حصص کی فروخت سے قبل ای کامرس کے شعبے میں کامیابی حاصل ہو جائے گی۔ کمپنی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ٹک ٹاک میں ای کامرس فیچر کو ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔

قبل ازیں ٹک ٹاک میں شاپنگ کے متعلق صرف اشتہارات دکھائے جاتے تھے لیکن اب کمپنی نے شاپنگ کی سہولت دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

آن لائن شاپنگ کی نئی آزمائش اس ویڈیو ایپ کو عالمی سطح پر ای کامرس سروس متعارف کرانے میں مدد دے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3y5c2xn

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times