Wednesday, February 20, 2019

دعوے سرجیکل اسٹرائیک کے اور چلانے جہاز نہیں آتے، بھارتی ریاست بنگلور میں جنگی طیارے ٹکرا گئے

دعوے سرجیکل اسٹرائیک کے اور چلانے جہاز نہیں آتے، بھارتی ریاست بنگلور میں جنگی طیارے ٹکرا گئے
بھارت کے دو طیاروں کے آپسی تصادم نے بھارتی فضائی کی پیشہ ورانہ نا لائقی کی قلعی کھول کر رکھ دی۔

پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کر کے اور گھر بیٹھے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کر کے دنیا پر اپنی دفاعی طاقت کی کھوکھلی دھاک بٹھانے والے بھارت کے پائلٹس ہی اناڑی نکلے۔ جنگی جنون میں مبتلا بھارتی پائلٹس نے آپس میں ہی دو طیارے ٹکرا کر مودی سرکار کی سرجیکل اسٹرائیک کے بڑھکوں کی قلعی کھول دی۔

بھارت کی ریاست بنگلور میں بھارت میں ائیر شو سے ایک دن پہلے ہی دو بھارتی طیاروں نے مشق کے لیے اڑان بھری۔ مگر یہ کیا فضا میں پہنچتے ہی بھارتی پائلٹس کے ہاتھ پاؤں پھول گئے اور طیارے بے قابوہو کر ایک دوسرے کیساتھ ہی ٹکرا کر پاش پاش ہو گئے۔

بھارت میں دوران پرواز طیاروں کا ٹکرانا کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ یہ معمول کا حصہ ہیں۔ یہ اور بات کے جنگی جنون میں مبتلا خوش فہم بھارت اپنی فضائیہ کی نا اہلی چھپانے کے لیے ملبہ بیچارے طیاروں میں فنی خرابی پر ڈال دیتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Sa5d7y

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times