Monday, February 4, 2019

کتے کو انتہائی خطرناک آپریشن کو بعد بچا لیا گیا

کتے کو آپریشن کے بعد بچا لیا گیا
اوکلاہاما ، امریکا میں کتے کے ایک پِلے کے پنجے پیدائشی طور پر اوپر تلے تھے۔ ایک پیچیدہ سرجری کے بعد انہیں درست کر دیا گیا ہے۔

یہ کتا اب تیزی سے چلنا سیکھ رہا ہے۔

مائیلو نامی یہ کتا جب پیدا ہوا تواس کے سامنے کے پنجوں کا اوپری حصہ قدرتی طور پر نیچے کی طرف تھا۔

5 ہفتے کی عمرمیں اسے جانوروں کے ایک تحفظی مرکز اولیور اینڈ فرینڈ فارم ریسکیو اینڈ سینچوری لایا گیا۔


اس مرکز کی منتظم جینی ہیز مائیلو کو لے کر اوکلاہاما سٹیٹ یونیورسٹی چلی گئیں، جہاں ڈاکٹر ایرک کلارے اور اُن کی ٹیم نے مائیلو کا معائنہ کیا۔

ڈاکٹر ایرک نے بتایا کہ مائیلو کی سرجری کافی پیچیدہ تھی۔

اس کامیاب سرجری کے بعد مائیلو اب جانوروں کی بحالی کے ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کی مدد سے چلنا سیکھ رہا ہے۔

ڈاکٹر ایرک کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی مائیلو پر کئی مہینے مزید محنت کرنی پڑے گی۔

اس کے بعد وہ حتمی نتائج کے بارے میں بتا سکیں گے۔

ڈاکٹر ایرک نے مائیلو کی حالت میں بہتری کی امید ظاہر کی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GmPrUG

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times