
لاہور قلندرز پی ایس ایل کے گزشتہ تینوں ایونٹس میں پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے رہتے ہوئے ناکام ترین ٹیم ثابت ہوئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام میں فواد رانا کا کہنا تھا کراچی کے اسٹیڈیم میں تیاریاں جاری ہیں اور اس مرتبہ ہم پُرامید ہیں کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور قلندرز کھیلے گی۔
فواد رانا کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ
— Atiq-ur-Rehman (@Atiqdost73) February 9, 2019
17مارچ کو پی ایس ایل کا فائنل ہوگا
پورا کراچی بولے گا دمادم مست قلندر @lahoreqalandars @faizanlakhani pic.twitter.com/1F7lOkMeKs
اپنے دورہ کراچی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ دورہ بہت ہی اچھا رہا ہے اور کراچی کے لوگوں نے انہیں پیار بھی دیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل فواد رانا نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی تھی اور انہیں لاہور قلندرز کی اعزازی جرسی بھی پیش کی تھی۔
اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ سندھ نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن فائنل میں اگر لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں پہنچیں گی تو انہیں بہت خوشی ہوگی۔
ان سے قبل ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کا بھی یہی کہنا تھا کہ ان کی ٹیم اس مرتبہ متوازن ہے اور وہ ایونٹ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی امیدوں کے مطابق اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کرتے ہوئے لاہور کے مداحوں کو وہ خوشی دیں گے جو انہیں گزشتہ 3 سیزنز سے نہیں ملی۔
یاد رہے کہ لاہور قلندرز میں اس مرتبہ جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز بھی شامل ہوں گے جو لاہور میں پی ایس ایل میچز کھیلنے پر رضامندی کا اظہار کر چکے ہیں۔
لاہور قلندرز کو نہ صرف اے بی ڈی ویلیئرز بلکہ نیوزی لینڈ کے کوری اینڈرسن اور ونڈیز کے کارلوس بریتھ ویٹ جیسے ریکارڈ ساز کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہوں گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2BDQYTd
0 comments: