
تفصیلات کے مطابق بذریعہ ٹرین شیخوپورہ آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے کے نظام کو درست کرنے کے لئے دورہ کرنے نکلا ہوں،اللہ کو منظور ہوا تو معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈیل ہو رہی ہے اور نہ ڈھیل دی جا رہی ہے ،ہم عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
یوم کشمیر کے حوالے سے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستان اور کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا۔
اس سے قبل وزیر ریلوے شیخ رشید کی شیخوپورہ ریلوے اسٹیشن آمد پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ ریلوے میں عوام کو دی جانیوالی سفری سہولیات کہاں ہیں، ٹرینیں گدھا گاڑی بن چکی ہیں اور تبدیلی الٹی ہو چکی ہے۔
بعد ازاں وزیر ریلوے بذریعہ ٹرین فیصل آباد پہنچے، جہاں انہوں نے اسٹیشن کے دورے کی زحمت تک نہ کی اور ٹرین سے اترتے ہی اپنی گاڑی میں بیٹھ کر پروٹوکول کے ہمراہ روانہ ہوگئے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GtCcRQ
0 comments: