
قومی آل راﺅنڈر فہیم اشرف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ورلڈکپ کی تیاری کا بہترین موقع ہے، دورہ جنوبی افریقہ میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔
سخت محنت کا صلہ ملنا شروع ہو گیا، میگا ایونٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے پر عزم ہوں۔
فہیم اشرف نے کہا کہ بیشتر ساتھی کرکٹرز کی طرح میرا بھی جنوبی افریقی کنڈیشنز میں کھیلنے کا پہلا تجربہ تھا۔
اس لئے توقعات کے مطابق کارکردگی پیش نہیں کر پایا لیکن سخت محنت کی اور بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور اس کا صلہ بھی ملنا شروع ہو گیا ہے۔
پی ایس ایل کے آغاز میں اچھی فارم کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب ہوا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2TXi7r1
0 comments: