
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی کے رہنما راجہ سنگھ نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ثانیہ مرزا پاکستان کی بہو ہیں ان سے ریاست تلنگانا کی خیرسگالی سفیر کا اعزاز واپس لے لیا جائے۔
انہوں نے وزیراعلیٰ چندرا شیکھر راو سے درخواست کی کہ وہ ثانیہ مرزا کو خیرسگالی سفیر بنانے کا اقدام فوری طور پر واپس لیں۔
The lone BJP legislator in #Telangana and their firebrand leader Raja Singh Lodh on Monday demanded CM K Chandrasekhar Rao to remove #SaniaMirza as the ambassador, following the Pulwama attacks which claimed the lives of 49 CRPF jawans. pic.twitter.com/NkJCE41pZ6
— Deccan Herald (@DeccanHerald) February 19, 2019
ان کا مزید کہنا تھا کہ لنگانا میں بہت سے اعلیٰ کھلاڑی موجود ہیں جنہوں نے میڈلز جیت کر بھارت کا نام روشن کیا، بھارت کو اپنی نمائندگی کے لئے پاکستان کی بہو کی ہرگز ضرورت نہیں‘۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں غاصب بھارتی فوج پر کار خودکش دھماکے میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارت روایتی پاکستان دشمنی پر اتر آیا اور بغیر کسی تحقیقات کے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
انڈیا کی سینما انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں اور دیگر تمام عملے پر مشتمل آل انڈیا سِنے ورکرز ایسوسی ایشن نے پلوامہ حملے کے بعد پاکستانی فنکاروں اور اداکاروں پر مکمل طور پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2BHH56C
0 comments: