Sunday, February 10, 2019

برطانیہ میں پائلٹ کی مہارت نے طوفان کو شکست دے دی، ویڈیو وائرل

برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر پائلٹ کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں کے درمیان لینڈ کرتے طیارے کو بحفاظت واپس لے جانے میں کامیاب رہا۔
برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر پائلٹ کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں کے درمیان لینڈ کرتے طیارے کو بحفاظت واپس لے جانے میں کامیاب رہا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں تیز ہواؤں کے جھکڑ نے معمولات زندگی معطل کر کے رکھ دیا، ہیتھرو ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طوفانی ہواؤں سے نبرد آزما طیارے کے پائلٹ کی ہوشیاری نے مسافروں کو بچالیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیتھرو ایئرپورٹ پر طیارہ لینڈنگ کرنے کے لیے رن وے کو چھوتے ہی دوبارہ فضاء میں پرواز بھرلیتا ہے تاہم اس دوران تیز ہواؤں سے طیارے کے پر لہراتے ہوئے محسوس ہوتے ہیں۔

صارفین نے اس عمل کو پائلٹ کی احمقانہ غلطی سمجھ کر تنقید کی تو طیارہ اڑانے کے ماہرین نے اس عمل کو پائلٹ کی حاضر دماغی اور مہارت قرار دیتے ہوئے بتایا کہ تیز ہواؤں کے باعث طیارہ لینڈنگ کے دوران توازن برقرار نہ رکھ پاتا جس کا ادراک ہوتے ہی پائلٹ نے لینڈنگ کے بجائے دوبارہ پرواز بھر کر مسافروں کو جان بچائی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2SASDm7

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times