Sunday, February 10, 2019

بنگلہ دیش کا بھارت سے اپنے حصے کا پانی فراہم کرنے کا مطالبہ

بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹرعبدالمومن اپنی بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے ملاقات کر رہے ہیں
بنگلہ دیش نے بھارت سے مشترکہ نہروں کا پانی طے شدہ معاہدے کے تحت تقسیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے درمیان جے سی سی (Joint Consultative Commission) کا پانچواں اجلاس نئی دہلی میں ہوا۔

بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹرعبدالمومن نے اپنی بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے پانی کی تقسیم سے متعلق معاہدے پر تحفظات کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ تنازع اب حل ہوجانا چاہیے تاکہ بنگلہ دیش کو مشترکہ نہروں سے اپنے حصے کا مقررہ پانی مل سکے۔

جس پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے فریقین کے درمیان ’ٹیسٹا معاہدہ برائے تقسیم آب‘ پر عمل درآمد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ تنازع کے حل کے لیے مثبت پیشرفت پر تندہی سے کام کر رہی ہیں۔

بعد ازاں دونوں وزراء کے درمیان ملازمین کی ماہرانہ تربیت، طب اور معیشت سے متعلق پروجیکٹس کے 4 یاداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ 21 رکنی وفد کے ہمراہ آج نئی دہلی سے ڈھاکا پہنچ جائیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2TI5YpN

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times