
ہم دہی کے دیگر کئی فوائد سے تو آگاہ تھے ہی، اب ماہرین نے اس کا ایک اور حیران کن فائدہ بتا دیا ہے جو موٹاپے کے شکارافراد کے لیے کسی خوشخبری سے کم نہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ”دہی دیگر کئی طبی فوائد کے ساتھ ساتھ پیٹ کی چربی پگھلانے کے لیے بھی اکسیر کا درجہ رکھتی ہے۔
اگر آپ پیٹ کی چربی پگھلانے کے لیے دہی استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اسے اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنا لیں کیونکہ روزانہ ایک پیالہ دہی کھانے سے جسم کی 61فیصد چربی پگھل جاتی ہے اور وزن میں 22فیصد کمی واقع ہو جاتی ہے۔“
ماہرین کا کہنا تھا کہ ”اگر موٹاپے کے شکار افراد دن میں تین بار دہی کھائیں اور اپنی ڈائٹ پر کچھ کنٹرول رکھیں تو چند ہفتے میں ہی انہیں موٹاپے سے نجات مل جائے گی اور ان کا بڑھا ہوا پیٹ بالکل نارمل ہو جائے گا۔“
رپورٹ کے مطابق ہمارے ہاں ایک عام تاثر پایا جاتا ہے کہ رات کے وقت دہی نہیں کھانا چاہیے تاہم ماہرین کا کہنا تھا کہ ”ناشتہ ہو، لنچ یا ڈنر، آپ کسی بھی وقت دہی کھا سکتے ہیں تاہم موٹاپے سے نجات کے لیے آپ کو ہمیشہ بغیر چینی کے چکنائی سے پاک دہی کھانا چاہیے۔
آپ اس کا ذائقہ بہتر بنانے کے لیے اس میں شہد، خشک میوہ جات، پھل اور دیگر چیزیں ڈال سکتے ہیں تاہم ان کی مقدار مناسب حد تک کم رہنی چاہیے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Egvxcj
0 comments: