Sunday, February 3, 2019

پشاورزلمی کے کپتان کی پاکستان آمد

پشاورزلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان پہنچ گئے ہیں
پشاورزلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان پہنچ گئے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر چیئرمین پشاورزلمی جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کااستقبال کیا۔

واضح رہے کہ پشاورزلمی کی کٹ اور ترانے کی لانچنگ کی رنگا رنگ تقریب آج گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد کی جائے گی۔

پشاورزلمی کی جانب سے شہر کی تاریخ میں سب سے بڑے ایونٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ تقریب کو چارچاند لگانے کے لیے کپتان ڈیرن سیمی بھی موجود ہوں گے۔

ڈیرن سیمی پشاورزلمی کی کٹ اینڈ اینتھم لاؤنچ میں شرکت کرینگے، ڈیرن سیمی آرمی پبلک سکول پشاوربھی جائیں گے۔

تقریب میں گل پانڑا، مشہور بینڈ خماریاں، ساحرعلی بگہ اور مشہور پشتو گلوکار زیک آفریدی کرکٹ کے دیوانوں کا جوش وخروش بڑھائیں گے جبکہ پشاورزلمی کی برانڈایمبسڈر ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی کے علاوہ گڈول ایمبسڈر ثنا جاوید اورعلاقائی برانڈ ایمبسڈرگل پانڑا بھی موجود ہوں گے۔

پشاور کی عوام کے پسندیدہ کپتان ڈیرن سیمی کے ساتھ ساتھ مصباح الحق، کامران اکمل، عمیدآصف، ثمین گل، عمرامین، صہیب مقصود سمیت دوسرے کھلاڑی بھی فینز سے ملنے آئیں گے اور ہیڈ کوچ محمداکرم اور صدر ظہیرعباس بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2D9D7DZ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times