Wednesday, March 24, 2021

نیب نے سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان سمیت دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی

سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس میں 12 انکوائریز کی منظوری دے دی۔

جاری اعلامیے کے مطابق نیب نے سابق سٹی ناظم کوئٹہ مقبول لہڑی اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظور ی دے دی۔ نیب نے سندھ اور بلوچستان کے مختلف محکموں کے افسران کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دے دی۔

اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بڑی مچھلیوں کے خلاف میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اورکرپشن فری پاکستان نیب کی اولین ترجیح ہے۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر قانون کے مطابق عمل پیرا ہے۔ نیب انسداد بدعنوانی کا قومی ادادرہ ہے۔ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت یا گروہ اور فرد سے نہیں۔ نیب کاتعلق صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3rhqei4

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times