
یہ کانفرنس شبانہ اعظمیٰ کے والد کیفی اعظمی کے یوم پیدائش کی مناسب سے ہورہی ہے مگر بولی وڈ اداکارہ اور ان کے شوہر اور مشہور شاعر جاوید اختر نے پلوامہ حملے کے بعد شرکت سے انکار کردیا۔
ہفتے کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ نے جاوید اختر کی جانب سے پاکستان کے خلاف بیان کی مذمت کی اور کہا کہ انہوں نے 'حد عبور کرلی' جو کہ کسی ادبی شخصیت کے لیے مناسب نہیں۔
ان کا کہنا تھا 'میں شبانہ اعظمیٰ کے لیے برا محسوس کررہا ہوں جو امید سے محروم ہوگئیں، میں ان پر تنقید نہیں کرتا مگر ان کی جانب سے پلوامہ حملے کے بعد جذبات کے اظہار پر دلی طور پر افسردہ ہوں۔ ہمارا مضبوط عقیدہ ہے کہ فنکاروں اور ادبی شخصیات لوگوں کے اندر امید جگاتے ہیں، وہ انہیں کبھی مایوس نہیں کرتے، مگر اس بار شبانہ اعظمیٰ نے بہت زیادہ مایوس کیا'۔
آرٹس کونسل میں 23 اور 24 فروری کو کیفی اعظمیٰ کے صد سالہ یوم پیدائش کے حوالے سے کانفرنس ہورہی ہے جس میں پاکستان اور دنیا کے دیگر حصوں سے تعلق رکھنے والے متعدد معروف شاعر اور ادبی شخصیات شرکت کریں گی۔
جاوید اختر اور شبانہ اعطمیٰ نے رواں ماہ کے آغاز میں اس ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کی تھی۔
تاہم جمعے کو اس جوڑے نے مختلف ٹوئیٹس میں پلوامہ حملے کے بعد اس مجوزہ دورے کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2SXVdmd
0 comments: