
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور میں آج 2 میچ کھیلے جائیں گے جن میں سے پہلا میچ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہو گا جبکہ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان میدان سجے گا۔
دونوں میچز دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جس میں پہلا مقابلہ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 30 منٹ پر شروع ہو گا جبکہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز رات 9 بجے مدمقابل ہوں گے۔
گزشتہ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کو شکست دے کر 2 پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں۔
دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر 2 پوائنٹس حاصل کئے۔
جبکہ تیسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر 2 پوائنٹس کی برتری حاصل کر لی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2X2vsk5
0 comments: