
پی ایس ایل 4 کی افتتاحی تقریب میں گلوکارہ آئمہ بیگ اور گلوکار و موسیقار شجاع حیدر نے ماضی کا مقبول گانا ’ڈسکو دیوانے‘ پیش کیا جسے پاپ گلوکارہ نازیہ حسن اور ان کے بھائی زوہیب حسن نے گایا تھا۔
زوہیب حسن نے ٹوئٹر پرٹوئٹ کرتے ہوئے برہمی ظاہر کی اور کہا کہ ’میں حیران ہوں کہ ایک معتبر پلیٹ فارم پی ایس ایل نے بغیر اجازت ’ڈسکو دیوانے‘ گانے کو پیش کیا‘۔
I was shocked to see that a reputable platform like PSL used our track Disco Dewane without our prior permission. Outright infringement of intellectual property should be condemned and I am going to take a legal stand on this one ! https://t.co/4WA9roWNmE
— Zoheb Hassan (@zoheb_hassan) February 15, 2019
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل نے کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کی ہے جس پر وہ قانونی کارروائی کریں گے۔
دبئی میں 14 فروری کو پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں جنون گروپ اور فواد خان سمیت دیگر فنکاروں نے پرفارم کیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GvL8XK
0 comments: