Tuesday, February 5, 2019

مسواک استعمال سے بہت سی بیماریوں سے شفاء ملتی ہے

جدید سائنسی تحقیق نے ثابت کردیا ہے کہ دانتوں کی صفائی کیلئے مسواک سے بہتر کوئی چیز نہیں
انسان کے منہ میں کچھ ایسے جراثیم ہوتے ہیں جو برش اور ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنے سے دور نہیں ہوتے بلکہ ان کو صرف اور صرف مسواک سے ہی دور کیا جا سکتا ہے ۔

طب اور میڈیکل سائنس کا کہنا ہے کہ مسواک سے دماغ کو نہ صرف قوت ملتی ہے بلکہ اس میں تیزی بھی آتی ہے ۔

ڈاکٹر کہتے ہیں کہ بعض ایسے مریض ہوتے ہیں جو کانوں کے ورم‘پیٹ اور دردمیں مبتلا ہوتے ہیں اور مہنگے سے مہنگا علاج کروانے کے باوجود بھی انھیں تکلیف سے نجات نہیں ملتی جب تشخیص کی جاتی ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کے مسوڑھوں میں پیپ پڑ گئی ہے اور سارا منہ تعفن سے بھر پور ہے جب مسوڑھوں کا علاج کیا جاتا ہے اور ان مریضوں کو باقاعدگی سے مسواک کرنے کا کہا جاتا ہے تو ساتھ ہی ان کے کان بھی بالکل ٹھیک ہوجاتے ہیں۔

اسی طرح آنکھوں کی بیماریوں اور نظر کے امراض میں بھی دانتوں کی عدم صفائی کا بڑا عمل دخل ہے کمزور بینائی کے مریضوں میں متعدد مریض ایسے ہوتے ہیں جن کے دانتوں میں صفائی غفلت آنکھوں کی بیماریوں کا بڑا سبب ہوتی ہے ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2TCEvGl

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times