
نریندر مودی نے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا تو اس موقع پر وادی بھر میں احتجاج و ہڑتال کی گئی، سڑکوں پر سناٹا رہا اور کشمیری عوام نے ان کے دورے پر یوم سیاہ منایا۔
بھارتی وزیراعظم نے اپنے دورے کے دوران مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا اور جب وہ 'ڈل جھیل' کی سیر کو پہنچے اور کشتی میں سوار ہوئے تو انہوں نے یہ دکھانے کے لیے کہ لوگ ان کا استقبال کر رہے ہیں، پہاڑوں کی جانب دیکھ کر ہاتھ لہراتے رہے۔
بھارتی نیوز ایجنسی نے جب ان کی یہ ویڈیو سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپ لوڈ کی تو اس پر کشمیر کے سیاسی رہنماؤں سمیت سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کا نشانے بنانے کے ساتھ مختلف جملے کسے۔
#WATCH Jammu & Kashmir: Prime Minister Narendra Modi tours Dal lake in Srinagar. pic.twitter.com/EwEJFfuowV
— ANI (@ANI) February 3, 2019
مقبوضہ جموں کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ نریندر مودی کا ہاتھ ہلانا کشمیر میں نہ دکھائی دینے والے ان گنت بی جے پی کے دوستوں کے لیے ہے۔
For the those who are asking , the ? is for BJPs countless imaginary ‘friends’ in Kashmir. https://t.co/l0YPq2oiVy
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) February 4, 2019
سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کیمرہ مین نے نریندر مودی کے ہاتھ ہلانے کا جواب دینے والے لوگوں کو نہ دکھا کر ذمہ داری کی ادائیگی میں بہت بڑی غفلت کی، کیوں کہ اس کی کوئی وجہ نہیں بنتی کہ وزیراعظم خالی جھیل پر ہاتھ لہرائیں۔
This camera person has done the Hon PM a huge disservice by not showing all the people furiously waving back because there is no way the PM would be waving at an empty lake. https://t.co/YJoEfX8DJ3
— Omar Abdullah (@OmarAbdullah) February 4, 2019
بھارتی مصنف اور سیاستدان سلمان نظامی نے نریندر مودی کی ویڈیو پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کس کو ہاتھ ہلا رہے تھے، ویڈیو کے آخر میں دیکھیں۔
Modi's photoshoot in Dal Lake Kashmir today;
— Salman Nizami (@SalmanNizami_) February 3, 2019
But who is he waving at? Watch till end.... ? pic.twitter.com/1O0WPXCYi3
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2t3LhsO
0 comments: