Monday, February 25, 2019

ایرانی وزیر خارجہ جواد نےعہدے سے استعفیٰ دے دیا

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف
ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے سوشل میڈیا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جواد ظریف نے اپنی خدمات جاری رکھنے سے معذرت کردی ہے جب کہ ایرانی خبر ایجنسی نے بھی جواد ظریف کے استعفے کی تصدیق کردی۔

جواد ظریف کے استعفے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں تاہم سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 'میں اپنی ناکامیوں پر معذرت چاہتا ہوں'۔

یاد رہے کہ جواد ظریف ایران کے امریکا اور دیگر عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے کے اہم ترین کردار تھے۔

جواد ظریف نے ایران کی جانب سے اقوام متحدہ میں مستقبل مندوب کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور 2013 میں ایرانی صدر حسن روحانی کی حکومت کے قیام کے بعد انہیں وزیر خارجہ کے منصب پر فائز کیا گیا۔

59 سالہ جواد ظریف نے امریکا کی یونیورسٹی آف ڈینور سے انٹرنیشنل لاء میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2tC2Ikn

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times