Saturday, February 2, 2019

بھارتی وزیراعظم کی آمد پر مقبوضہ کشمیر میں شٹرڈاؤن ہڑتال

مقبوضہ کشمیر میں شٹرڈاؤن ہڑتال
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی آمد پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے اور بہادر کشمیری اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق حریت پسند رہنماؤں کی اپیل پر غیور کشمیریوں نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا استقبال مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال سے کیا۔ وادی بھر میں ٹرین کی آمد و رفت معطل اور ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔

ادھر بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے شہریوں کو گھروں میں محصور کر کے غیراعلانیہ کرفیو نافذ کر رکھا ہے، گھر سے کسی ضرورت کے تحت باہر نکلنے والے نوجوانوں کو بنا کسی جرم کے گرفتار کیا جا رہا ہے۔

کشمیری عوام کے ممکنہ احتجاج سے خوفزدہ ہو کر سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہیں جس کے باعث وادی جنگ زدہ علاقے کا منظر پیش کر رہی ہے جب کہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

حریت قیادت کو گزشتہ روز ہی نظر بند کردیا گیا تھا اس کے باوجود کشمیری عوام نے بھرپور احتجاج کر کے ثابت کردیا کہ کئی دہائیوں سے بھارتی مظالم سہنے کے باوجود وہ آزادی کیلئے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا دور حکومت رواں برس اختتام پذیر ہونے کو ہے اور کشمیر کے موجودہ دورے کو مشکلات میں گھری بے جی پی کی الیکشن تیاریاں قرار دیا جارہا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2RyOD0L

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times