Saturday, February 2, 2019

بھارت : ٹرین حادثے میں 7 مسافر ہلاک، 29 زخمی

بھارت میں ٹرین پٹری سے اترنے کے باعث خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 7 مسافر ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے۔
بھارت میں ٹرین پٹری سے اترنے کے باعث خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 7 مسافر ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں جوگ بنی سے آنند وہار کے درمیان سیمانچل ایکسپریس کی 11 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 7 مسافر ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے بوگیاں کاٹ کر مسافروں کو باہر نکالا، زخمیوں میں سے 11 کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم نریندرا مودی نے ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کو ہر ممکن امداد مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ ریلوے کی جانب سے ہلاک ہونے والوں کے لیے 5 لاکھ فی کس کا اعلان کیا گیا ہے۔

صوبہ بہار کی حکومت نے ہلاک ہونے والے مسافروں کے ورثاء کے لیے 4 لاکھ فی کس اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار فی کس کا اعلان کیا ہے۔ یہ امدادی رقم محکمہ ریلوے کی جانب سے دی جانے والی امدادی رقم کے علاوہ ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2t2hOzm

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times