
ہر سال گاڑیوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہو تا چلا جارہا ہے تاہم کچھ لوگ چھوٹی گاڑی کو چلانے میں ترجیح دیتے ہیں کیونکہ اس کے اخراجات کم ہوتے ہیں اور یہ فیول بھی کم استعمال کرتی ہے ۔
چھوٹی گاڑیاں پسند کرنے والوں کیلئے یہ خبر خوشخبری سے کم نہیں ہو گی کیونکہ ” ریگل آٹو موبل انڈسٹریز لیمیٹڈ " نے اپنی نئی گاڑی پاکستان میں متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔
پاک ویلز پر فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق پرنس کی جانب سے جلد ہی 800 سی سی گاڑی پاکستان میں متعارف کروائی جارہی ہے جس کی ہارس پاور 40 ہے ، یہ گاڑی ممکنہ طور پر اسی سال کے اوئل میں ہی لانچ کر دی جائے گی۔
کمپنی کی جانب سے اس گاڑی کی قیمت تقریبا سات سے ساڑھے سات لاکھ روپے کے درمیان ہو گی ۔
یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ریگل آٹو موبائلز اور چین کا ڈی ایف ایس کے گروپ گاڑیاں تیار کرنے کے تکنیکی معاہدے میں شامل ہو گیا ہے، یہ معاہدہ ” پرنس “ برینڈ کے نام کے تحت آپریشنل ہو گا جو کہ پہلے ہی پاکستان میں چھوٹے ٹرکس بیچ رہا ہے ۔
کمپنی کی جانب سے گاڑی مینول اور آٹو میٹک دونوں ہی متعارف کروائی جائیں گی ، اس گاڑی کی حد رفتار 120 سے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Tcqgeb
0 comments: