Friday, February 22, 2019

بھارت میں پچاس ہزار سے زائد کسان سڑکوں پر نکل آئے: بھارتی میڈیا

بھارت میں پچاس ہزار سے زائد کسان سڑکوں پر نکل آئے
بھارت میں پچاس ہزار سے زائد کسان سڑکوں پر نکل آئےہیں،،رات بغیرکھانے اورشلٹر کے گزارکرممبئی کےطرف پیدل لانگ مارچ شروع کیا ہے۔

بھارت کے پچاس ہزار کسان مطالبات پورے نہ ہونے پر ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ممبئی کی جانب لانگ مارچ شروع کردیا ہے۔

کسانوں کے حقوق کی تنظیم آل انڈیا کسان سبھا نے مطالبات پورے نہ ہونے پر مہاشٹرا سے ممبئی تک لانگ مارچ اور مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی شروع کی ہے۔ ہزاروں کسان گزشتہ روز ناسک سے ممبئی کی جانب روانہ ہوئے۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں جن پر قرضوں میں کمی، پانی کی فراہمی اور فصل کی اچھی قیمتیں دینے کے مطالبات درج ہیں۔کسانوں نے مہاراشٹرا حکومت کو الٹی میٹم دیا تھا۔ مطالبات کے انکارپر مظاہرین نے ممبئی کی طرف پیدل مارچ شروع کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ناسک سے چلنے والا کسانوں کا قافلہ ستائیس فروری کو ممبئی پہنچے گا۔ بھارت کی دوسری بڑی سیاسی جماعت کانگریس سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے کسانوں کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ گزشتہ برس بھی نئی دہلی میں اپنے حقوق اور حکومتی مظالم کے خلاف جمع ہونے والے ہزاروں کسانوں نے کئی راتیں آسمان تلے گزاریں تھیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2U22bUL

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times