Saturday, January 26, 2019

گوگل نے ہینگ آؤٹس کے خاتمے اور منتقلی کی ٹائم لائن کا اعلان کر دیا

جی سوئٹ کے ایڈمنسٹریٹرز Apps > G Suite > Hangouts Chat کی نئی منیجمنٹ سیٹنگ کلاسک ہینگ آؤٹس انٹرفیس کو ڈس ایبل کر سکتے ہیں
2018ء میں کئی افواہیں سامنے آئیں کہ گوگل اپنی ہینگ آؤٹ سروس کو بند کر رہا ہے تاکہ مستقبل میں اپنی دوسری چیٹ ایپلی کیشنز پر توجہ مرکوز کر سکے۔

گوگل نے ان افواہوں کی تردید نہیں کی لیکن وضاحت کی کہ وہ اس وقت کی انٹرپرائز پراڈکٹس ہینگ آؤٹس میٹ (Hangouts Meet) اور ہینگ آؤٹس چیٹ (Hangouts Chat) کو صارفین کے لیے مہیا کر کے ان پر منتقل کردے گا۔

اب گوگل نے اس تبدیلی کے بارے میں گوگل سوئٹ بلاگ پر بتایا ہے۔

وہاں درج معلومات کے مطابق کلاسک ہینگ آؤٹس کو گوگل سوئٹ صارفین کے لیے اکتوبر 2019 میں ریٹائر کر دیا جائے گا۔

گوگل کا منصوبہ ہے کہ اس تبدیلی کو سب سے پہلے گوگل سوئٹ صارفین کے لیے پیش کرے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ گوگل کے ایسے صارفین جو گوگل سوئٹ استعمال نہیں کرتے انہیں بھی مفت Chat اور Meet ایپلی کیشن پر منتقل کر دیا جائے گا لیکن گوگل نے ایسے صارفین کی منتقلی کے لیے ٹائم لائن نہیں بتائی۔

جہاں تک گوگل سوئٹ کی بات ہے اس کی ٹائم لائن درج ذیل ہے۔

• 16 اپریل 2019۔ ایڈمنسٹریشن ایکشن کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

• اپریل اور ستمبر 2019 کے درمیان۔ چیٹ ایپلی کیشن میں کلاسک ہینگ آؤٹس کے فیچر شامل کیے جائیں گے۔

• اکتوبر 2019۔ جی سوئٹ کے لیے کلاسک ہینگ آؤٹس ریٹائر کر دیا جائے گا۔

جی سوئٹ کے ایڈمنسٹریٹرز Apps > G Suite > Hangouts Chat کی نئی منیجمنٹ سیٹنگ کلاسک ہینگ آؤٹس انٹرفیس کو ڈس ایبل کر سکتے ہیں۔

کلاسک ہینگ آؤٹس وہ واحد چیٹ ایپ نہیں جسے گوگل 2019 میں بند کر رہا ہے۔

گوگل کے پچھلے سال کے اعلان کے مطابق گوگل اس سال اَلو چیٹ ایپلی کیشن کو بھی بند کر دے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2TeVjTx

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times