Saturday, January 26, 2019

دنیا بھر میں کشمیری آج بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں

 آج دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھارت کا یوم جمہوریہ, یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں
کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج (ہفتہ) بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں جس کا مقصد ان کے حق خودارادیت سے انکارکے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔

مشترکہ مزاحمتی قیادت نے آج مقبوضہ وادی میںمکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے جس کامقصد عالمی برادری کویہ باورکرانا ہے کہ بھارت کی طرف سے کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے سے مسلسل انکار اس کے جمہوری ملک ہونے کے دعوے کے بالکل برعکس ہے۔

آزاد جموں و کشمیرکے تمام اضلاع اور تحصیل ہیڈکوارٹرز میں بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیرقانونی تسلط کے خلاف ریلیاں نکالی جائیں گی اور مظاہرے کئے جائیں گے۔

مظفر آباد میں آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان احتجاجی ریلی کی قیادت کریں گے۔

ارکان کابینہ' ایم ایل اے ' حریت رہنما اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام ریلی میں شرکت کریںگے۔

مظفر آباد میں مختلف سیاسی' سماجی اور مذہبی تنظیموں نے دن کے حوالے سے احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا اہتمام کیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2FOgSHq

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times