اپنے عزیز کی زمین پر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فیض الحسن شاہ کی جانب سے قبضہ کرنے کی کوشش پر پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے عمران خان سے انصاف کرنے کی اپیل کردی ہے۔
لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا قمر زمان کائرہ نے کہا کہ تحریک انصاف میں لوگ اپنی اپنی دیہاڑی لگانے آئے ہیں۔ عمران خان قبضہ مافیا سے عوام کی جان چھڑائیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو انصاف کا نعرہ لگایا تھا وہ دم توڑتا نظر آرہا ہے۔ ان کی حکومت میں قبضہ مافیا متحرک ہوچکا ہے۔ حکمران جماعت کا ایم این اے فیض الحسن شاہ رات میں زمینوں پر قبضہ کرتا ہے۔ اس کے خلاف ہر فورم پر جائیں گے۔
قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ تحریک انصاف والے پہلے خلا میں اڑ رہے تھے۔ اب آہستہ آہستہ ان کو زمینی حقائق کی سمجھ آرہے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2sR3vhg
0 comments: