Wednesday, June 9, 2021

کورونا وائرس کی وبائی صورتحال کے باعث کئی برس تک ہوائی سفر متاثر رہنے کا خدشہ

ہوائی سفر

بین الاقوامی ایئرلائنز نے کورونا وائرس کی وبائی صورتحال کے باعث کئی برس تک ہوائی سفر متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

خلیجی ریاست قطر کی انٹرنیشنل ایئرلائن قطرایئرویز کے سینئر ایگزیکٹو نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی بحرانی صورتحال نے بزنس کلاس کا سفر طویل مدت کےلیے متاثر کردیا جو فضائی کمپنیوں کی آمدن میں اضافے کا اہم ذریعہ تھا۔

سینئر ایگزیکٹو تھیئری انتینوری نے کہا کہ فضائی کمپنیوں کی جانب سے کرایوں میں کمی کے بعد بزنس کلاس کا سفر دوبارہ بحال ہونے میں طویل وقت لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ وبائی صورتحال سے قبل ایئرلائنز بزنس کلاس میں سفر کرنے والے مسافروں کو انتہائی لگژری نشستیں اور سہولیات مہیا کررہی تھیں لیکن کارپوریشنز کی جانب سے اخراجات میں کمی نے بزنس کلاس میں سفر کرنے والوں کو بھی متاثر کیا ہے۔

خلیجی ملکوں کی ایئرلائنز کے لیے بزنس کلاس کے سفر کی بحالی کی مدت کا اندازہ کرنا اس لیے بھی ضروری ہے کہ ان کہ جہازوں میں نشستوں کی بیشر تعداد بزنس کلاس کی ہوتی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3waUhvg

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times