Tuesday, January 29, 2019

حکومت کی مربوط معاشی پالیسیوں کے باعث برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے: عبدالرزاق داؤد

وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد کا اہور میں پاکستان میگا لیدر شو کی افتتاحی تقریب سے خطاب
تجارت، ٹیکسٹائل اور صنعت کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ حکومت کی مربوط معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں ملک کی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

لاہور میں پانچویں پاکستان میگالیدر شو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک کی درآمدات میں کمی کارجحان ہے۔عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی کے ثمرات ملنا شروع ہو گئے ہیں اور برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چمڑے کی صنعت ملک کا اہم تجارتی شعبہ ہے جس کا برآمدات میں نمایاں حصہ ہے۔انہوں نے تاجربرادری کو یقین دلایاکہ خراب اقتصادی صورتحال میں بہتری اورصنعتی ترقی کاعمل شروع ہو گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Tmgjb4

0 comments:

Popular Posts Khyber Times