Tuesday, January 29, 2019

ایان کیمپبیل نے جیولری سٹورمیں ہیرے کی انگوٹھی نگل لی

آئر لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ترکی کے جیولری سٹور میں ایک قیمتی ہیرے کی انگوٹھی نگل لی
آئر لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ترکی کے جیولری سٹور میں ایک قیمتی ہیرے کی انگوٹھی نگل لی۔مقدمے کے دوران اس شخص نے مدعی کو بتایا کہ اس نے یہ حرکت وجد کی کیفیت میں کی ہے۔

ترکی میں چھٹیاں گزارنے والے ایان کیمپبیل کو 4 اکتوبر 2018 کو حراست میں لیا گیا تھا۔ انہوں نے مقامی جیولر شاپ سے 40 ہزار ڈالر کی انگوٹھی چرائی تھی لیکن پکڑے جانے پر انہوں نے انگوٹھی نگل لی۔

عینی شاہدین کے مطابق جب ایان کو اندازہ ہوا کہ وہ چوری کے بعد پھنسنے والا ہے تو اس نے فوراً ہی انگوٹھی کو نگل لیا۔ ایان کو گرفتار کر کے ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے کوشش کہ کہ انگوٹھی ادویات سے قدرتی راستے سےباہر نکل آئے۔

اخباری رپورٹر اس منظر کو تقریباً رئیل ٹائم میں دیکھ رہے تھے۔

لیکن بدقسمتی سے انگوٹھی پھنس گئی اور سرجری نے نکالنی پڑی۔

54 سالہ ایان کو 2 دن تک ہسپتال رکھا گیا۔ ڈاکٹروں نے انہیں جلاب کی دوائیں دی، انہیں جمپ لگوائے گئے لیکن اس طریقے نے کام نہیں کیا۔ انگوٹھی پیٹ میں پھنس گئی تو 36 گھنٹے بعد ایان آپریشن کے لیے راضی ہوا۔

پچھلے ہفتے ترک حکام نے ایان کے خلاف مجرمانہ کیس دائر کیا ہے۔

ایان کے بیان سے بھی بہت سی دلچسپ چیزیں سامنے آئیں ہیں۔

ایان نے بتایا کہ وہ انگوٹھی دیکھ کر محو ہو گیاتھااور اسی محویت میں انگوٹھی نکل لی۔ اس کے بعد ایان بے ہوش ہوگیا لیکن جب ہوش میں آیا تو انگوٹھی اس کے پیٹ میں جا چکی تھی۔ ایان نے مزید بتایا کہ اس کی بیوی کا انتقال ہو گیا تھا۔

اس کی شادی کی انگوٹھی گم ہو گئی تھی، اس لیے وہ جیسے ہی کوئی انگوٹھی دیکھتا ہے اسے حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Se1OIR

0 comments:

Popular Posts Khyber Times