Tuesday, January 29, 2019

موٹے لوگوں کا دماغ چھوٹا ہوتا ہے

 ویسٹ ٹو ہپ (waist-to-hip) ریشو کے حامل افراد کا دماغ صحت مند وزن کے حامل افراد سے 12 کیوبک سینٹی میٹر چھوٹا ہوتا ہے
لفبرو یونیورسٹی اور یونیورسٹی کالج لندن کے محققین کا کہنا ہے کہ اُن کی تحقیق کے مطابق زیادہ باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) اور زیادہ ویسٹ ٹو ہپ (waist-to-hip) ریشو کے حامل افراد کا دماغ صحت مند وزن کے حامل افراد سے 12 کیوبک سینٹی میٹر چھوٹا ہوتا ہے۔

لفبرو یونیورسٹی کے ورزش بطور دوا کے پروفیسر ڈاکٹر مارک ہیمر کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دماغی ڈھانچے میں یہ تبدیلی صرف موٹاپے کی وجہ سے ہوتی ہے۔

تاہم انہوں نے نتیجہ نکالا کہ اس تحقیق سے وزنی افراد میں دماغی خلل اور دوسری دماغی بیماریوں کی وجوہات کی وضاحت ہو سکے گی۔

انہوں نے بتایا کہ موجودہ تحقیق سے دماغ کے سکڑنے اور یادداشت میں کمی کو دماغی خلل کے زیادہ خطرے سے مربوط کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی تحقیق سے یہ واضح نہیں ہو سکا کہ موٹاپے کی وجہ سے دماغ چھوٹا ہوتا ہے یا چھوٹے دماغ کی وجہ سے موٹاپے کا مرض لاحق ہوتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2sQLakp

0 comments:

Popular Posts Khyber Times