عوام کے لیے خوشخبری، یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے فی لٹر کمی کاامکان ہے۔ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔
سمری کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں دوروپے فی لٹرکمی کی سفارش کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
سمری منظوری کی صورت میں پٹرول کی نئی قیمت 90 روپے 47 پیسے فی لٹر ہوگی۔ مٹی کا تیل 80 روپے 98 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 76 روپے 28 پیسے فی لٹر میں ملے گا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 102 روپے 68 پیسے فی لٹر ہوگی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2sVf0UM
0 comments: