Thursday, January 31, 2019

لندن: کیمبرج یونیورسٹی پریس کے محنتی ترین استاد کا اعزاز پاکستانی کے نام

احمد سایاں
پاکستانی استاد نے کیمبرج یونیورسٹی پریس کی جانب سے دنیا کے 'محنتی ترین استاد' کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ کیمبرج یونیورسٹی پریس کی جانب سے رواں سال کے 'ڈیڈیکیٹڈ ٹیچر ایوارڈز' کی حتمی نامزدگیوں میں 6 اساتذہ کو منتخب کیا گیا تھا، جن میں کورڈوبا اسکول میں 'اے لیول' کے طلبہ کو پڑھانے والے پاکستانی ٹیچر احمد سایاں بھی…

کیمبرج یونیورسٹی پریس کی ویب سائٹ پر جاری تفصیلات کے مطابق محنتی ترین استاد کے لیے طلبہ کی جانب سے 4 ہزار نامزدگیوں میں سے 50 کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔

ابتدائی نامزدگیوں کے بعد موجودہ ٹیچرز، ماہرین تعلیم اور مصنفین پر مشتمل پینل، کیمبرج یونیورسٹی اور کیمبرج یونیورسٹی پریس کے بورڈ اراکین نے 6 نامزدگیوں کو مقابلے کے آخری مرحلے کے لیے منتخب کیا تھا۔

حتمی نامزدگیاں ٹیچرز کے معیار تعلیم، طلبہ کی ہر وقت مدد کرنے کے جذبے، تعلیم میں ان کی دلچسپی بڑھانے اور انہیں مستقبل کے لیے تیار کرنے کی کوشش کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئیں۔

احمد سایاں کا انتخاب بھی طلبہ کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے ان کی انتھک محنت، ہر طالب علم کی مشکل کو انفرادی طور پر حل کرنے کے جذبے اور انہیں معاشرے کا ذمہ دار شہری بنانے کی کوششوں کے اعتراف میں کیا گیا۔

حتمی نامزدگی کے لیے منتخب ہونے والے دیگر اساتذہ میں سری لنکا کے انتھونی شیلیا، آسٹریلیا کی کیڈیس گرین، بھارت کے ابھینندن بھٹاچاریا، فلپائن کے جِمرے ڈاپِن اور ملائیشیا کی شارون کونگ فونگ شامل تھے۔

ایوارڈ کے لیے 27 جنوری تک ووٹنگ ہوئی جس کے نتائج کا اعلان جمعرات کو کیا گیا۔

احمد سایاں گزشتہ 18 سالوں سے تعلیم کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ اپنے 'اے لیول' کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے اپنے پسندیدہ مضامین اکاونٹنگ اور ریاضی میں اپنی تعلیم کو آگے بڑھایا اور برطانیہ کی آکسفورڈ بروکس یونیورسٹی سے بی ایس سی (آنرز) کی ڈگری حاصل کی اور بعد ازاں انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ سے اپنا ماسٹرز مکمل کیا۔

اس وقت احمد سایاں کئی اے لیول اسکولوں اور کالجز سے وابستہ ہیں اور اکاؤنٹنگ اور ریاضی پڑھا رہے ہیں، ساتھ ہی وہ 'او' اور 'اے' لیول کے اساتذہ کو تربیت بھی دیتے ہیں۔

احمد سایاں سائیکو میٹرک ٹیسٹنگ اور طلبہ کی رہنمائی کی تنظیم 'ریویل پاکستان' کے چیف آپریٹنگ افسر (سی او او) بھی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2t1uDKc

0 comments:

Popular Posts Khyber Times