Sunday, January 27, 2019

نااہل حکمران ناکامیوں کی پردہ پوشی کی خاطر حزبِ اختلاف کوروندنا چاہتے ہیں، بلاول

نااہل حکمران ناکامیوں کی پردہ پوشی کی خاطر حزبِ اختلاف کوروندنا چاہتے ہیں، بلاول
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نااہل حکمران ناکامیوں کی پردہ پوشی کی خاطر حزبِ اختلاف کوروندنا چاہتے ہیں،اقتدار کے بھوکے ٹولے کو کھلی چھوٹ دے کر اداروں نے اپنے کردار پرسوالیہ نشان لگوادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قمرزمان کائرہ کے رشتہ داروں کی زمینوں پر قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی قبضہ ختم اورذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے جب کہ یہ کیسی تبدیلی ہے، حزبِ اختلاف کے کسی رہنما کا رشتہ دار ہونا بھی جرم ہوگیا، اقتدار کے بھوکے ٹولے کو کھلی چھوٹ دے کراداروں نے کردار پرسوالیہ نشان لگوادیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف مخالفین کے خلاف غنڈہ گردی پراُتر آئی ہے، نااہل حکمران ناکامیوں کی پردہ پوشی کی خاطر حزبِ اختلاف کوروندنا چاہتے ہیں، حکمران سمجھتے ہیں جس دن وہ جھوٹ نہ بولیں اس دن حکومت گِر جائے گی، عوام جھوٹے وعدوں اوردعووں کی بھول بھلیوں میں گُم ہونے والے نہیں، عیاری و مکاری سے اقتدارمیں آنا ممکن لیکن نظریئے کے بغیرقوم کو بلندی کی طرف لے جانا ناممکن ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UizQsP

0 comments:

Popular Posts Khyber Times