
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان نے ملاعبدالغنی برادر کو مشیر برائے سیاسی معاملات اور قطر میں سیاسی دفتر کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔ ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ملاعبدالغنی برادر کو امریکا سے جاری مذاکرات کی پائیداری اور معاملات کو بہتر طریقے سے انجام دہی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب افغانستان میں 17 سالہ لڑائی کے خاتمے کے لیے قطر میں امریکا اور طالبان کے درمیان بات چیت کا عمل جاری ہے تاہم اس حوالے سے آج بیان جاری کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان کی جانب سے 2010 میں گرفتار کیے جانے والے ملا برادر کو رہا کیا گیا تھا، پاکستانی حکام کے مطابق افغان طالبان کے اسیر رہنما ملا عبدالغنی برادر کو افغان امن عمل میں تعاون کیلئے رہا کیا گیا ہے۔
ملا عبدالغنی برادر کون ہیں ؟
ملا عبدالغنی برادر کا شمار ان 4 افراد میں ہوتا ہے جنہوں نے 1994 میں تحریک طالبان کی بنیاد رکھی اور 1996 سے 2001 کے دوران وہ کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
افغانستان پر 2001 میں امریکی حملے کے بعد ملا عبدالغنی برادر پاکستان فرار ہوئے جہاں انہیں 2010 میں حراست میں لیا گیا اور گزشتہ سال انہیں اکتوبر میں رہائی ملی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2RcvkKz
0 comments: