Wednesday, September 11, 2019

پاکستان کیجانب سے ایل او سی کی نگرانی کرنے والے یو این مشن کو مضبوط کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ 5 اگست کے بعد بڑھتی بھارتی اشتعال انگیزی میں یواین ایم او جی آئی پی کا کردار مزید اہم ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں امن مشنز کی کارکردگی پر مباحثے میں ایل او سی کی نگرانی کرنے والے یو این مشن کو مضبوط کرنے کا مطالبہ کردیا۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ یواین ایم او جی آئی پی کو ایل او سی کی بھارتی خلاف ورزی کی سخت نگرانی کرنی چاہیے، 5 اگست کے بعد بڑھتی بھارتی اشتعال انگیزی میں یواین ایم او جی آئی پی کا کردار مزید اہم ہے۔

ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ یواین ایم او جی آئی پی کی رپورٹنگ ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے ملاقات کر کے انہیں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے آگاہ کیا تھا۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں صورت حال بتدریج بگڑتی جا رہی ہے، بھارت کےغیر قانونی اقدامات نے کشمیرمیں سنگین بحرانوں کو جنم دیا۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں بڑے انسانی المیے کے پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/301VfJm

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times