
اسرائیلی وزیراعظم نے الیکشن سے قبل ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آ ج میں اپنے ارادے ظاہر کرنا چاہتاہوں کہ اگر میں الیکشن جیت گیاتو وادی اردن اور شمالی بحیرہ مردار کو ریاست میں شامل کروں گا ۔اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہ قدم میں الیکشن کے بعد اس وقت اٹھاﺅں گا جب مجھے عوام کی جانب سے واضح مینڈیٹ دیا جائے گا۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 2400 سیکوائر کلومیٹر پر مشتمل وادی اردن اور شمالی بحیرہ مردار کا مغربی کنارے کا تقریبا 30 فیصد بنتا ہے جہاں 65 ہزار فلسطینی اور 11 ہزار یہودی آباد ہیں تاہم یہ علاقہ بھی اسرائیلی فوج کے کنٹرول میں ہے جسے ” سی ایریا “ کہا جاتا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HZ2NXd
0 comments: