Monday, January 28, 2019

معیشت ٹوئٹ سے نہیں عملی اقدامات سے چلتی ہے: لیگی رہنما

ن لیگ کے رہنماوں کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس
مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ صورتحال سب کے سامنے ہے، حکومت کاروباری افراد کا اعتماد کھوچکی ہے، حکومت کو معاشی بحران کی کوئی پرواہ نہیں، معیشت ٹوئٹ سے نہیں عملی اقدامات سے چلتی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت کاروباری حضرات کا اعتماد کھو چکی ہے، ملکی معیشت ٹویٹس سے صیح نہیں ہوگی، حکومت کو اگر اتنی جلدی نہیں تھی تو کیوں ابھی بجٹ پیش کیا گیا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومتی وزرا اور وزیراعظم روز لیکچر دیتے ہیں اور پارلیمنٹ کے باہر تقریریں کرتے ہیں۔ الزامات سے عوام کے مسائل حل نہیں ہونگے۔ حکومت اگر سمجھتی ہے کہ ملکی معیشت کا حل ن لیگ کے احتساب میں ہے تو ہم تیار ہیں۔ احتساب مجھ سے میری کابینہ سے شروع کیا جائے، تاہم وزیراعظم عمران خان عمران خان اپنے کابینہ ارکان سے بھی اثاثوں کی تفصیلات لیں اور وہ سوال جو نواز شریف سے پوچھے گئے وہ اپنی کابینہ سے بھی پوچھیں۔ صرف لیکچر دینے سے معاشی بحران حل نہیں ہو سکتا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر خزانہ کی تقریر کی کسی کو سمجھ آئی کسی کو نہیں، ہم سوچ رہے تھے حکومت بیرونی قرضوں کی بات کرے گی، حکومتی بل پر ایک منٹ بھی بحث نہیں ہوئی۔ ملک میں نوکریاں، معیشت اور کاروبار ان سب کا دارومدار گروتھ پر ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بیرونی قرضوں کے حقائق پارلیمنٹ کے سامنے رکھے جائیں۔

انہوں نے کہا ہمیں کل بتایا گیا گیا پنجاب کی تاریخ کا بہترین عثمان بزدار ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب خود تو بول نہیں پاتے لیکن وزیراعظم ان کی تعریفیں کرتے رہتے ہیں۔ عثمان بزدار اور عمران خان اپنے عمل سے ثابت کریں کہ وہ ریاست مدینہ کے پیروکار ہیں۔

اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پر اب جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی ذمہ دار ہے، مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی قراردار جمع کروا دی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یہ حکومت زمینی حقائق سے بے خبر ہے، ہمیں حقیقی نمائندگی چاہیے۔ آج کے دور میں تقریروں کا نہیں گروتھ ریٹ کا مقابلہ ہے۔ بیرونی سرمایہ کاری نہیں ہو رہی، ملک میں لاکھوں لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں۔ ملک میں تعمیراتی پہیہ سست ہو چکا ہے، ہر شعبے میں بروزگاری نوٹسز مل رہے ہیں لیکن حکومت کا بس اپوزیشن کے ساتھ محاذ آرائی پر زور ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2FSa8s1

0 comments:

Popular Posts Khyber Times