Monday, January 28, 2019

تعلیم کا معیار بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں: شفقت محمود

تعلیم کے وزیر شفقت محمود
تعلیم کے وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک میں تعلیم کا معیار بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ ماضی میں تعلیم پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اعلیٰ تعلیم میں معیارات بھی مقرر نہ کرسکے جس کے نتیجے میں ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں اٹھائے ہوئے لوگ بھی بے روزگار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اندرون و بیرون ملک روزگار کے مواقع بروئے کار لانے کے لئے ہنر مندی کی ترتیب بھی حاصل کرنی چاہیے۔

اس موقع پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے پاکستا ن میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع موجود ہیں اور جرمنی کی متعدد کمپنیاں ملک میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2G6Qqb9

0 comments:

Popular Posts Khyber Times