Monday, January 28, 2019

خود کشی پر طالب علم نے یونیورسٹی اور کونسلر پر مقدمہ کر دیا

University Suicide case
ایک سابقہ طالب علم اپنی یونیورسٹی اور اس کے کونسلر پر 12 ملین ڈالر ہرجانے کا الگ الگ مقدمہ کر رہا ہے۔ اس طالب علم کا خیال ہے کہ یونیورسٹی اور کونسلر نے اسے خودکشی سے روکنے کے لیے مناسب اقدامات نہیں کیے۔

روانوک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ مقدمہ کیونٹ برنیٹ نے واشنگٹن اینڈ لی یونیورسٹی اور کونسلر رالی سنوڈن کی غفلت کی بنیاد پر کیا ہے۔


مقدمے میں کہا گیا ہے کہ کیونٹ نے سنوڈن کو بتایا تھا کہ وہ پل پر سے چھلانگ لگانے کا منصوبہ بنا چکا ہے۔

اس پر سنوڈن نے کیونٹ کو اپنی کلاس میں حاضری دینے، فٹ بال کی پریکٹیس کرنے اور رات کیمپس کے ہیلتھ سنٹر میں گزارنے کا کہا۔ سنوڈن اس کے بعد بھی سارا دن کیونٹ کو میسج اور فون کال کر کے خود کو نقصان نہ پہنچانے کا کہتا رہا۔

کیونٹ نے اس دن دو بار خودکشی کی کوشش کی۔ مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ سنوڈن نے کیونٹ کا جو علاج کیا یا خیال رکھا وہ معیاری علاج کے خلاف ہے۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ کیونٹ کو ہنگامی کمرے میں حفاظت سے رکھ کر اس کا نفسیاتی معائنہ کیا جانا چاہیے تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2SaCfID

0 comments:

Popular Posts Khyber Times