Wednesday, January 30, 2019

پلاسٹک بیگز میں کمی کیلئے ٹیکس نافذ

پلاسٹک بیگز پر ٹیکس
وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے پلاسٹک بیگز کے استعمال میں کمی لانے کے لیے ٹیکس نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے پلاسٹک بیگز پر ٹیکس نافذ کرنے کے لیے ابتدائی تجویز تیار کرلی ہے جس کے تحت فی پلاسٹک بیگ پر ایک سے 2روپے ٹیکس نافذ کرنے کی تجویز دی ہے۔

ایکسپریس سے گفتگو میں وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا تھاکہ ’’ٹیکس کے نفاذ کا مقصد پلاسٹک بیگز سے چھٹکارا دلانا ہے، جب تک ٹیکس نافذ نہیں ہوگا لوگ پلاسٹک بیگز کا استعمال نہیں چھوڑیں گے‘‘۔زرتاج گل کا کہنا تھا کہ صوبوں کو اعتماد میں لیکر ٹیکس نافذ کیا جائے گا۔

سینیٹ کی کاکس برائے موسمیاتی تبدیلی اجلاس میں وزارت موسمیاتی تبدیلی حکام نے پلاسٹک بیگز کے نقصانات کے حوالے سے بریفنگ دی ۔حکام نے انکشاف کیا کہ ’’حال ہی میں سمندری راستے سے کراچی بندرگاہ پر 800 کنٹینرز کے ذریعے غیر قانونی طور پر پلاسٹک ویسٹ پاکستان لارہے تھے اس کو پکڑا گیا ہے۔

سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہمیں انٹرنیشنل کنونشن پر عملدرآمد کے لیے وفاق اور صوبوں کے مابین فریم ورک بنانے کی ضرورت ہے۔

علاوہ ازیں سینیٹر عائشہ رضا کا کہنا تھا کہ ہمیں پلاسٹک بیگز سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے لوگوں کو شعور دینا ہوگا ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Rq9G5y

0 comments:

Popular Posts Khyber Times